hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu


 
hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu text on beautiful image/ about reading Quran

hajj ke mutaliq hadees in urdu

حج فرض ہونے کے باوجود نہ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ اللہ کے لیے لوگوں پر لازمی ہے کہ وہ بیت اللہ کا قسد کریں اور یہ حکم ہر اس شخص  کے لیے ہے جو بیت اللہ جانے کی طاقت رکھتا ہو  اور جو بے پرواہ ہو گا تو فرمایا کہ اللہ تمام دنیا والوں سے بے پرواہ ہے اسے کسی کی پروا نہیں ،یعنی اللہ تمہارا محتاج نہیں ہے کہ تم آؤ اور اس کے گھر کی زیارت کرو حدیث میں آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص پر حج فرض ہوا اور وہ حج کیے بغیر مر گیا تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں چاہے وہ یہودی ہوکر مرے یا عیسائی ہو کے مرے

اسلامی ارکان میں چوتھا رکن ہے حج کرنا عام طور پر لوگ حج فرض ہونے کے باوجود اس میں تاخیر کرتے رہتے ہیں لہذا یہاں یہ  مسئلہ بیان کرنا ضروری ہے کہ حج  فرض ہوتا  کب ہے  یاد رکھیں کہ یہ مسئلہ بہت اچھی طرح سمجھیں جس شخص کی زندگی میں کسی بھی وقت ضرورت سے زیادہ سامان اتنا جمع ہو گیا ہو  جسے وہ بیچ کر حج کے دنوں میں درخواست جمع کروا سکتا ہو تو اس پر اس سال حج فرض ہو جائے گا ضرورت سے زیادہ کا مطلب یہ ہے


hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu

Hajj Mubarak

 کہ وہ چیز جو اس کے استعمال میں نہیں آ رہی مثال کے طور پر آپ کے پاس دو گاڑیاں ہیں ایک آپ کے استعمال میں اور دوسری ایسے ہی کھڑی ہے یا کوئی ذاتی پلاٹ ہے آپ کے پاس جس پر نہ گھر بنا رہے ہیں  نہ بیچ رہے ہیں اور نہ کرائے پر دے رہے ہیں وہ بھی ضرورت سے زیادہ شمار ہوگا اس کے علاوہ چار چیزیں اور ہیں ہیں جو ضرورت سے زیادہ ہیں یعنی کسی کے پاس ضرورت سے زیادہ مقدار میں جمع ہو جائے یعنی جنہیں بیچ کر حج کر سکتا ہوں تو اس پر حج فرض ہو جاتا ہے وہ چار چیزیں یہ ہیں سونا چاندی مال تجارت اور کیش رقم ۔بعض لوگ کہتے ہیں 


hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu

Hadees about hajj


 کہ یہ پلاٹ ہم نے بچے کے لیے رکھا یہ پلاٹ ہمیں ہم نے اس ضرورت کے لئے رکھا ہے تو  حج  تو سب سے بڑی ضرورت ہے حج لازمی کرنا چاہیے ۔اور عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ حج کرنا بوڑھوں کا کام ہے جو خاصا سارے کام کاج سے فارغ ہو کر  کہتے ہیں کہ چلو اب حج کرنے چلے جائیں یہ سب غلط نظریہ ہے آپ کو حج کو تمام ضرورتوں پر اہمیت دینی چاہیے اس لیے کہ اللہ تعالی نے فرض قرار دیا ہے اور اس لئے بھی کہ ہر انسان کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں پیدا کر دیتا ہے ہے کہ اس شخص ایسے بھی دیکھے ہیں

 جو حج کرنے گئے اور وہ وہاں سچی توبہ کی توفیق مل گئی اور ان کی پوری زندگی اللہ تعالی نے بدل دی۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے حج مقبول کی جزا میرے نزدیک جنت کے علاوہ کچھ نہیں۔ حج کرنے کے بعد وہ شخص گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے اس کی ماں


hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu text on beautiful image/ Urdu Hadees status on beautiful flowers image


نے ابھی اس کو جنا ہو


hajj ke mutaliq hadees in urdu / hajj in Urdu text on beautiful image